مویشی منڈیوں میں شہریوں کی رہنمائی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی بروقت رہنمائی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری مدد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پولیس ہیلپ ڈیسک قا ئم کر دیئے ہیں۔
جن کامقصد مو یشی منڈیو ں اور تجارتی مراکز میں شہریوں کی آمدو رفت کو یقینی بنانے سمیت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ان ہیلپ ڈیسک پر ماہر نوجوان پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خواتین کو درپیش کسی بھی قسم کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے خصوصی طور پر لیڈی پولیس افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے ، یہ ہیلپ ڈیسک شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے ساتھ تجارتی مراکز میں موجود پیشہ وربھکاریوں کیخلاف بھی بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائیں گے ، جبکہ شہری ان ہیلپ ڈیسک پر نہ صرف کسی بھی معاملے کے متعلق فوری معلومات حاصل کر سکیں گے بلکہ وہ کسی بھی ایمرجنسی اور مشکل میں فوری اسلام آباد پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گے ۔