ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل کی اعزاز کیساتھ تدفین

راولپنڈی (خبرنگار) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل کی آبائی علاقہ جھنگی دائم میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر، ایس ڈی پی او سول لائنز اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید کی لحد پر پھول رکھے اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ کانسٹیبل سجاد حسین نے گزشتہ رات صدر واہ کے علاقہ میں جام شہادت نوش کیا۔ فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہوا جو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔