اسلام آباد سے 6اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد سے 6اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 6مجرموں سمیت 22جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

کارروائیاں تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ رمنا، تھانہ گولڑہ، تھانہ نون، تھانہ کھنہ، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے کیں، ملزمان سے 6321 گرام ہیروئن، 662گرام آئس، 7پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کیا گیا جبکہ اشتہاریوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران 6مجرموں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں