FGEHAمیں آکشن کمیٹی و آکشن مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

FGEHAمیں آکشن کمیٹی و آکشن مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA)میں آکشن کمیٹی اور آکشن مینجمنٹ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس۔۔۔

 گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 14مئی کو ہونے والے اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی اور 18اور 19جون 2025کو متوقع آکشن کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں آکشن کمیٹی نے مارکیٹ صورتحال کے مطابق اقدامات کرنے، انویسٹرز میٹنگ اور فرینڈلی ماحول بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا بجٹ ریلیف بھی اس آکشن پر لاگو ہو گا۔ اجلاس میں آئندہ آکشن میں پیش کیے جانے والے کمرشل پلاٹس کیلئے ریزرو قیمتیں بھی حتمی طور پر طے کیں جو آکشن کمیٹی کی تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منظور کی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے اسلام آباد میں صبح 10بجے 18اور 19جون کو ہونے والے گرینڈ آکشن کو کامیاب بنانے کیلئے سینئر افسران کو سخت محنت کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں