نجی ہا ؤسنگ سکیم کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آر ڈی اے نے ہاؤسنگ سکیم بوستان ایونیو کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔۔۔
لینڈ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت سکیم کے مالکان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرا دیا، سکیم کے مالکان نے قانونی تقاضوں کی مسلسل خلاف ورزی کی تھی۔