این سی ایس ڈبلیو خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم، ام لیلیٰ اظہر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) نے ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2025میں پاکستان کی درجہ بندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن ام لیلیٰ اظہر نے رپورٹنگ کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے اور کہا اعداد و شمار موجود ہیں لیکن پیش نہیں کیے جاتے اور رپورٹ کے نتائج صنفی مساوات پر ملک کی پیش رفت کی درست عکاسی نہیں کرتے۔ ام لیلی اظہر نے کہا این سی ایس ڈبلیو پاکستان میں صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔