شعبہ صحت میں بہتری کیلئے آبادی پر کنٹرول ضروری، مصطفی کمال

شعبہ صحت میں بہتری کیلئے آبادی پر کنٹرول ضروری، مصطفی کمال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے آبادی پر قابو پانا ضروری ہے۔

گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی بھی کسی پاکستانی کو ضرورت کے تحت سہولت نہیں دے سکتے، ویسی مشینریاں، میڈیکل سینٹر بنا ہی نہیں سکتے جو سب کو ٹریٹ کریں، اس کیلئے ہمیں اپنا فرٹیلیٹی ریٹ کم کرنا ہوگا، پاکستان میں سیوریج ٹریٹمنٹ کا کوئی طریقہ نہیں ہے، 70فیصد بیماریاں پانی کی وجہ سے ہیں، ہم گٹر ملا پانی پی رہے ہیں، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا نظام پہلے لوگوں کو پیدا کر رہا ہے پھر بیمار کر رہا ہے، ہم ہیپاٹائٹس اور پولیو میں پہلے نمبر پر ہیں، ہم کبھی بھی پاکستانیوں کو درکار صحت کی سہولیات نہیں دے سکتے، ہمیں ہر حال میں آبادی کو کنٹرول کرنا پڑے گا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو وائرس ہمارے درمیان موجود ہے اور آپ کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتا ہے۔ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ محفوظ رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں