لا پتا ہونیوالے بزرگ شہری کی لاش جنگل سے برآمد

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ کے لا پتا ہونیوالے بزرگ شہری محمد بنیامین کی لاش کھیوڑہ اور نالی کے درمیان جنگل سے برآمد ہو ئی ہے۔
محمد بنیامین جس کا تعلق کوٹ شمالی سے تھا کئی روز سے لا پتا تھا ، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش ہسپتال منتقل کی ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔