حضرت عثمان ؓ کی حیات قرآن و سنت کی تصویر،مفتی غلام اصغر

حضرت عثمان ؓ کی حیات قرآن و سنت کی تصویر،مفتی غلام اصغر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی صدر علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ نے اپنے نظام حکومت میں اسلامی شریعت کو فوقیت دی اور ہمیشہ کوشش کی کہ ہر شعبہ حیات میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عملی شکل میں پیش کیا جائے۔

 حضرت عثمان غنی ؓ کی حیات مبارکہ قرآن و سنت کی عملی تصویر تھی، اُن کی سخاوت، حیا، صبر اور تقویٰ قیامت تک کیلئے اُمت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منہاج القرآن علما کونسل کے زیر اہتمام حضرت عثمان بن عفان ؓ کے یوم شہادت پر فکری و دعائیہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کہا حضرت عثمان غنیؓ نے دین اسلام اور اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہر قربانی دی، حضرت عثمان غنی ؓ کا 12سالہ عہد خلافت بے مثال اصلاحات اور دفاعی مہمات سے عبارت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں