دربار عالیہ عید گاہ شریف میں عالمی یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد

دربار عالیہ عید گاہ شریف میں عالمی یا رسول اللہ  کانفرنس کا انعقاد

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) دربار عالیہ عید گاہ شریف میں گزشتہ روز عالمی یارسول اللہ کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر محمد نقیب الرحمن نے کی جبکہ پیر سید حبیب اللہ شاہ ، پیر سید سعادت علی شاہ اور پیر سید مظفر شاہ قادری نے بھی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ ربِ رحمن نے فرمایا کہ اسلام میںپورے کے پورے داخل ہو جاؤ اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو ۔ اسلام میں پورا داخل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے دل ربِ رحمان اور رسول کریم  ؐکی یاد اور رضا کو پانے کے شوق سے لبریز ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں