اسلامی ممالک اسرائیل کیخلاف متحد ہو جائیں، شاہ غلام قادر

اسلامی ممالک اسرائیل کیخلاف متحد ہو جائیں، شاہ غلام قادر

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ سارے اسلامی ممالک اسرائیل کو سبق سکھانے کیلئے ایک ہو جائیں، کشمیری قوم افواج پاکستان کیسا تھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلی کہوٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔

۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کھڑا ہو کر کہتا ہوں پاکستان کی مسلح افواج ہماری افواج ہیں، پوری کشمیری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، حالیہ جنگ میں مسلح افواج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا جس نے چند گھنٹوں میں بھارت کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ فلسطین اور غزہ کی حالت ہمارے سامنے ہے، شاہ غلام قادر نے کہا اسرائیل کی ایران پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں