جے یو آئی رہنماؤں کا مولانا اسجد کو یرغمال بنانے کی کوشش پر اظہار تشویش
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) امیر جے یو آئی راولپنڈی ڈاکٹر ضیاء الرحمن، ترجمان ضیاء اللہ خان نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو۔۔۔
دہشتگردوں کی جانب سے یرغمال بنانے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے اس نوعیت کا واقعہ سوالیہ نشان ہے۔ مولانا ظہیرالدین، مولانا عمر علی، قاری جہانگیر نقشبندی، مولانا ریاض عثمانی، مولانا محمود الحسن اور دیگر نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی اور حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔