چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی سربراہی میں فل کورٹ ریفرنس

مظفر آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں سابق ڈسٹرکٹ جج اور سینئر قانون دان زکریا بھٹی کی وفات پر فل کورٹ تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
فل کورٹ میں جسٹس خواجہ محمد نسیم سینئر جج ، جسٹس رضا علی خان جج سپریم کورٹ، ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال ، رجسٹرار سپریم کورٹ اور بارکونسل کے موجودہ اور سابق عہدیداران، سینئر اراکین بار اور سپریم کورٹ کے سینئر وکلا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے زکریا بھٹی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا مرحوم انتہائی ملنسار اور بلند اخلاق کے مالک تھے ۔ زندگی ہزار سال بھی ہو سب کو دنیا سے لوٹ جانا ہے، آخرت میں ہمارے اچھے اعمال ہی کام آئینگے۔