د ھویں والی گاڑیوں کی چیکنگ ، جدید آلات استعمال کر نیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کاربن مونو آکسائیڈ کی چیکنگ کے لیے ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، چیئر مین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جدید آلات کا جائزہ لیا،اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی، آلات کی مدد سے گاڑیوں کے دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار چیک کی جا ئیگی اور کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 6فیصد سے زائد ملنے پر گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی، انسپکشن کے بعد گاڑیوں کو پرمٹ اور سٹیکرز جاری کیے جا ئیں گے۔