بیرسٹر سلطان سے چیف جسٹس آزاد کشمیرہائیکورٹ کی ملاقات
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر آزاد کشمیر میں قانون کی بالا دستی، عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوششیں تیز کرنے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔