فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا تاریخی قرار : ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نائب صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی، چیئرمین خوشحال پاکستان تھنک ٹینک لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر کے پاکستان کے عالمی کردار کو تسلیم کیا جانا چاہیے، فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کو تاریخی قرار دیا گیا ہے۔ پینٹاگون اور وائٹ ہائوس میں انہیں دی گئی عزت پاکستان کے عالمی کردار کی شروعات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس کے چیف آرگنائزر عزیز اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔