مختلف علاقوں سے ڈکیتی و چوری میں ملوث 8ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے ڈکیتی و چوری میں ملوث 8ملزم گرفتار کر لیے گئے۔۔
نیو ٹاؤن پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 6رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 3مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے، زیر حراست گینگ سے 3مسروقہ موٹرسائیکل اور 60ہزار روپے برآمد ہوئے، زیرحراست گینگ سٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔ پیرودہائی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چھینا گیا آئی فون مالیتی 3لاکھ روپے و مسروقہ رقم 6ہزار روپے برآمد کر لی۔ تھانہ سٹی پولیس نے الیکٹرانکس کی دکان سے انورٹر چرانے والے ملزم کو گرفتار کر کے 7لاکھ کے 4مسروقہ انورٹر برآمد کر لیے۔ زیر حراست شخص نے مالک کی غیر موجودگی میں دکان میں چوری کی تھی، واقعہ کا مقدمہ 6یوم قبل تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا۔