برہان وانی زندہ، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی : مشال ملک
اسلام آباد (آئی این پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ، کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشال ملک نے کہا برہان وانی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی۔
مشال ملک نے کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی پر پر ویڈیو پیغام میں کہا برہان صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک تحریک اور ہر کشمیری کی امید تھا۔ برہان نے بندوق نہیں اٹھائی، اس نے شعور جگایا، وہ نہ جھکا، نہ رکا، نہ ہی بکا۔