خصوصی افراد کی کفالت اولین ترجیح، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) معذور اور سماعت سے محروم افراد کی کفالت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے حکومت پنجا ب اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عبداللہ خان نے معذور افراد کی بحالی اور سماجی بہبود کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سپیشل افراد کے پرائیویٹ اداروں میں تین فیصد کوٹہ پر عمل درآمد اور سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی فراہمی پر غور و خوض کیاگیا۔