ماحولیاتی تحفظ کیلئے سخت اقدامات کر رہے ہیں، آر ڈی اے

ماحولیاتی تحفظ کیلئے سخت اقدامات کر رہے ہیں، آر ڈی اے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آر ڈی اے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کرے گا۔

 ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ شہر کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، گرین بیلٹ ایریاز میں ہاؤسنگ سکیموں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لمز کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے زمین کے جدید ڈیٹا مینجمنٹ، شفاف منصوبہ بندی اور مؤثر نگرانی کے نظام کو فروغ حاصل ہوگا۔ یہ اقدام نہ صرف آر ڈی اے کے ایک فعال اور جدید شہری منصوبہ بندی کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے بلکہ راولپنڈی کے شہریوں کیلئے بہتر معیارِ زندگی اور پائیدار ترقی کی راہیں بھی ہموار کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں