پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں ،وفاقی محتسب

 پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں ،وفاقی محتسب

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ پا ئیدار تر قی کے اہداف کے حصول میں محتسب کے ادارے کلید ی کر دار ادا کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز ایشیائی امبڈ سمین ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اعجاز احمد قریشی ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر بھی ہیں نے کہا عوامی خدمات کی موثر فراہمی، قانون کی حکمرانی کا احترام، انسانی حقوق کا فروغ اور تحفظ محتسب کے اصول ومقاصد اور پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ وفاقی محتسب کے ادارے کا مینڈیٹ صرف شکایات کے ازالے تک محدود نہیں بلکہ انتظا میہ میں ہر سطح پر بدانتظامی، بر ی طرز حکمرا نی، من مانی اور امتیازی طرز عمل کی بنیادی وجوہات کا پتا لگا نا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے محتسب کے اداروں اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے درمیان قر یبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔ویبینار میں ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن ، او آ ئی سی امبڈ سمین ایسو سی ایشین، فورم آف پاکستان امبڈ سمین اور پاکستان و بیرون ملک سے ممتاز دا نشو روں، ما ہر ین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نما ئند ہ افراد نے شر کت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں