راولپنڈی کو اضافی گیس فراہمی منصوبہ پر کام کا آغاز

راولپنڈی کو اضافی گیس فراہمی منصوبہ پر کام کا آغاز

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کے اعلیٰ سطح کے وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور بریفنگ میں بتایا کہ راولپنڈی کو اضافی 100ایم ایم سی ایف گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔۔۔

 سردیوں میں لوڈشیڈنگ اور پریشر کی شکایات دور کرنے میں مدد ملے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد کو الگ الگ لائن سے گیس سپلائی کا کام مکمل ہو چکا ہے، بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے چیمبر میں ہیلپ ڈیسک لگایا جائے گا، سوئی گیس کے لاسز 13فیصد سے کم ہو کر 5فیصد تک آگئے، اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) ثاقب ارباب، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سروسز) فیصل اقبال، سینئر جنرل منیجر (ڈسٹری بیوشن نارتھ) تاج علی خان اور جنرل منیجر راولپنڈی، قائم مقام صدر آر سی سی آئی خالد فاروق قاضی، گروپ لیڈر سہیل الطاف اور نائب صدر فہد برلاس بھی موجود تھے۔ حکام نے گیس پریشر، صنعتی کنکشنز اور سروسز میں تاخیر کی شکایات کے جلد حل، موثر رابطہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں