زمین کے تنازع پر مخالفین کا خواتین پر بہیمانہ تشدد،مقدمہ درج

زمین کے تنازع پر مخالفین کا خواتین پر بہیمانہ تشدد،مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے پلینہ میرا میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے خواتین پر بہیمانہ تشدد کیا، تین سنگدل ملزم ہنٹر اور لاٹھیوں سے خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے جبکہ مخالفین کی خواتین نے بھی تشدد میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا۔

پولیس نے تین مردوں اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ محمد جمیل کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مدرسے میں تھا کہ اطلاع ملی کہ آپ کی خواتین کو کچھ لوگ مار رہے ہیں، موقع پر پہنچا تو دیکھا والدہ مسماتہ رخسانہ، اہلیہ اور دو بہنوں کو حاجی مظفر وغیرہ تین افراد ہنٹر، لاٹھیوں سے خواتین کو بے دردی سے مارہے تھے۔ مظفر نے میری اہلیہ کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے، ہماری خواتین کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا گیا۔ وجہ تنازع زمین ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کو ششیں تیز کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں