عید میلاد النبیؐ صفائی آ پریشن ،آر ڈبلیو ایم سی عملہ کی چھٹیاں منسوخ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے 12 ربیع الاول کے جلوس کے موقع پر ڈویژن بھر میں جلوسوں کے روٹس اور محافل کے مقامات کی صفائی ستھرائی کیلئے۔۔۔
تمام صفائی ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اضافی تعداد میں نفری کی دوشفٹوں میں ڈیوٹیاں لگا دی ہیں تاکہ جلوس سے قبل تمام شہروں، دیہات اور جلوسوں کے روٹس کو مکمل طور پر زیرو ویسٹ کیا جا سکے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تمام چھ اضلاع کی 22 تحصیلوں میں عید میلاد النبی ؐ کے مرکزی جلوسوں اور محافل کے موقع پر مکمل صفائی انتظامات کیے جا رہے ہیں،گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی ای او رانا ساجد صفدر نے کہا کہ جلوس سے قبل اور بعد میں ہر علاقے میں روٹس کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ یقینی بنا ئی جا ئیگی ،جلوس سے قبل روٹ پرعرقِ گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا۔