اسلام آباد:ڈکیتی ،چوری میں ملوث 25جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد:ڈکیتی ،چوری میں ملوث 25جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے ڈ کیتی ،چوری، راہزنی و دیگر جر ائم میں ملو ث 6 اشتہا ر یوں سمیت 25 جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل ،موبائل فونز ، 2,792گرام آئس اور 3 پستول برآمد کرلیے۔

کارروائیاں تھانہ سیکر ٹر یٹ، تھا نہ کو ہسار، تھا نہ ویمن، تھا نہ سمبل، تھا نہ سنگجانی، تھانہ کھنہ، تھا نہ ہمک اور تھا نہ بنی گا لا پولیس ٹیموں نے کیں ۔ ہمک پولیس نے راہزنی میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرکے چھینی گئی نقدی اور قیمتی مو بائل فون برآمدکیے ۔ملزمان کی شنا خت عزیز احمد اور محمد رافع کے ناموں سے ہو ئی ہے ۔ تھانہ سنگجانی پولیس نے راہزنی کے دوران مزاحمت پر شہر یو ں کو زخمی کر نے والے تین ملزم گرفتار کر لیے جن سے مو با ئل فون، نقدی، مو ٹر سائیکل اوروارداتوں میں استعما ل ہونے وا لا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدہوا ، ملزمان کی شنا خت بلا ل، عدنان اور شاہد خا ن کے نام سے ہو ئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں