آر ڈی اے ،سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ

 آر ڈی اے ،سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آر ڈی اے کی ٹیم نے ضلع گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز بھیجے گئے سامان میں صاف پینے کے پانی کی 3,800بوتلیں، تازہ اور خشک دودھ کے 4,400پیکٹس اور ادویات سے بھری ایک گاڑی شامل ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ مدیحہ طاہر شاہ نے آر ڈی اے کے دفتر کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں