ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرر ہے ، راشد محمود

ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرر ہے ، راشد محمود

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس کونسل کے نمائندوں کے لئے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں آ گاہی سیشن منعقد ہوا ۔

 سیشن میں نمایاں کاروباری اداروں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ سیشن کی صدارت چیئرمین ایف بی آر راشد محمود نے کی۔ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے اکتوبر 2024 میں ایف بی آر میں متعارف کرائے گئے جاری ٹرانسفارمیشن پلان پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ ممتاز کاروباری شخصیات کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت اور ایف بی آر کی انتظامیہ کا وژن ہے کہ اصلاحات کو 21 ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے ۔ اس مقصد کے لیے ایف بی آر نے کلیدی صنعتوں میں ڈیجیٹل پروڈکشن مانیٹرنگ متعارف کرائی ہے مثال کے طور پر شوگر ، کھاد ،سیمنٹ،تمباکو ، پولٹری اور ٹیکسٹائل وغیرہ۔ٹیکس ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک اہم پہلو طریقہ ہائے کار کی ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا کے ذرائع کی انٹگریشن ہے جس کے ذریعے افراد کی اقتصادی سرگرمیوں کو ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کے ساتھ منسلک کیا جا سکے گا اور ادارے کو ٹیکس چوروں تک پہنچنے اور ٹیکس گیپ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح آڈٹ کے لیے ٹیکس دہندگان کا انتخاب مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک پیرامیٹرز کے تحت کیا جائے گا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ادارہ ٹیکس دہندگان کی سہولت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اورلارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی میں فسیلیٹیشن ڈویژن قائم کیا گیا ہے جہاں سینئر افسران ذاتی طور پر ٹیکس دہندگان سے مل کر ان کے مسائل حل کریں گے ۔ انہوں نے PBC ، OICCI اور FBR کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں