ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے

 ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے تھانہ للہ میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں مقامی شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل بتائے۔

شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے ،ڈی پی او نے متعقلہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے تھانہ للہ کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا اسکو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کھیوڑہ ایل سی آئی سوڈا ایش فیکٹری میں چائینز گارڈ کا معائنہ کیا،رہائش گاہوں اور کام کرنے کی جگہوں کا دورہ کیا،ڈی پی او نے کہا کہ چینی شہری ہمارے وی آئی پی مہمان ان کی سکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔تھانہ عملہ سے میٹنگ کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں