وزیر دفاع ترکیہ کا دورہ ، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

 وزیر دفاع ترکیہ کا دورہ ، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

اسلام آباد (اے پی پی)ترکیہ کے وزیرِ برائے قومی دفاع یاسر گلر نے 8تا 10ستمبر پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان،ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے 16ویں اجلاس میں ترک وفد کی قیادت کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران فریقین نے برادر ممالک کے درمیان ہر شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ترکیہ کے وزیر دفاع کی وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتوں میں فریقین نے سٹرٹیجک اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ پاکستان ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے 16ویں اجلا س کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر نے کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، دواسازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای-کامرس، رابطہ کاری و ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، معدنیات، زراعت، میڈیا اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...