جناح اقبال ساؤتھ ایشین فورم کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جناح اقبال ساؤتھ ایشئن فورم کے چیئرمین رانا عبدالباقی نے کہا ہے کہ سیلاب کا خونی اورظالم پانی اپنے پیچھے دکھ، درد و الم، بھوک پیاس اور محرومی و مجبوری کے ایسے کانٹے بچھا گیا ہے۔۔۔
جن کو چننا ہم سب کی ذمہ داری ہے، بے گھر ہونے والی ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ اور معصوم بچوں کے اردگرد سوائے دلدل اور کیچڑ کے کچھ باقی نہیں بچا جن کوخوراک اور پوشاک کی فوری ضرورت ہے اور آنے والے موسم سرما سے قبل ان کو چھت اور چار دیواری کی ضروریات بھی درپیش ہیں، جناح اقبال ساؤتھ ایشین فورم کی جانب سے وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ 500، خواتین اوربچیوں میں شالیں اورگرم چادریں تقسیم کی گئیں۔