راولپنڈی ، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 11ملزم گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ صدر واہ پولیس نے 3منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے ایک کلو 260 گرام ہیروئن، 550 گرام آئس اور ایک کلو 660 گرام چرس برآمد کی ۔ رتہ امرال پولیس نے شاہراہِ عام پر آتش بازی کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے 18 سوتر گولے اور 12 ہوائیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 7 افراد کو حراست میں لے کر 45 لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تھانہ بنی پولیس نے دو، کینٹ، سول لائنز اور ٹیکسلا پولیس نے ایک ایک شخص کو شراب برآمدگی پر گرفتار کیا جبکہ مندرہ اور روات پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔