مہرگڑھ یوتھ لیڈرز اسلام آباد کے طلبہ کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مہرگڑھ یوتھ لیڈرز اسلام آباد کے طلبہ و فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایا اور ایوانِ بالا کے کردار پر مبنی معلوماتی ڈاکومنٹری دکھائی ۔ بعد ازاں وفد نے سینیٹ ہال کا دورہ کیا اور اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔