راولپنڈی میں دفعہ 144 پر عملدرآمدکرائیں گے، سی پی او

 راولپنڈی میں دفعہ 144 پر عملدرآمدکرائیں گے، سی پی او

راولپنڈی (اے پی پی) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں حفاظتی اقدامات کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ہے ، اس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام اہم مقامات پر پولیس تعینات ہے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن ٹیمیں شہر بھر میں گشت کر رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں