تاجران کمرشل مارکیٹ کا 13 اکتوبر یومِ شہدا منانیکا اعلان

 تاجران کمرشل مارکیٹ کا  13 اکتوبر یومِ شہدا منانیکا اعلان

راولپنڈی (این این آئی)انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کا اجلاس زیر صدارت صدر ملک سہیل اعوان منعقد ہواجس میں گروپ لیڈر نقی شاہ، سرپرست اعلیٰ راجہ اسد، چیئرمین مشتاق مغل، وائس چیئرمین حماد قریشی، جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یو سف و دیگر نے شرکت کی۔۔۔

اجلاس میں پاک فوج کے شہدا کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور 13 اکتوبر بروز سوموار رات 8 بجے کمرشل مارکیٹ میں یومِ شہدا منانے کا اعلان کیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ہوں گے ۔ملک سہیل اعوان نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نثار کیں۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔، تاجر برادری پاک فوج کے تمام آپریشنز کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں