دولتالہ میں گیس پر یشر صفر،صارفین کیلئے کھانا پکانا مشکل
شہری لکڑی اور مہنگے ایل پی جی سلنڈر خریدکر نظام زندگی چلانے پر مجبور عوام کا متعلقہ حکام سے علاقہ میں لوڈ شیڈنگ ختم،گیس پریشربحال کرنے کامطالبہ
جاتلی (نمائندہ دنیا ) دولتالہ میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گیس پریشر صفر کر دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ، صبح اور شام کے اوقات میں چولہے مکمل طور پر بجھ گئے ہیں اور کھانا پکانا مکمل طور پر ناممکن ہو گیا ہے ۔شہریوں نے مجبوراً مہنگے ایل پی جی سلنڈر خریدکر نظام زندگی چلانا شروع کر د یا جبکہ بعض لکڑی کا استعمال کرنے لگے ہیں جو دن بدن عام آدمی کی سکت سے باہر ہو رہی ہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر دولتالہ میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو پا کر عوام کو درپیش اذیت سے نجات دلائیں۔