سپیکر قومی اسمبلی سے پی آر اے وفد کی ملاقات،نومنتخب باڈی سے حلف لینے کی درخواست
اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت نو منتخب صدر پی آر اے پی ایم بی سومرو نے کی۔۔۔
وفد میں سیکرٹری نوید اکبر، احمد نواز اور جاوید نور شامل تھے ۔وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ پی آر اے کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیں۔ سردار ایاز صادق نے نو منتخب باڈی سے حلف لینے کا یقین دلایا۔