پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 دکانیں سیل، 3 لاکھ جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 دکانیں سیل، 3 لاکھ جرمانہ

12دودھ فروش خشک پائوڈر اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ کرتے پکڑے گئے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈھوک کالا خان، ڈھوک رتہ اور امام باڑہ روڈ پر موجود 12دودھ کی دکانوں کی سیمپلنگ کی۔ جانچ پڑتال کے دوران 4د کان مالکان دودھ میں خشک پاوڈر اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ 4شاپس کو بند جبکہ دودھ میں ملاوٹ کرنے پر مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا، 1ہزار لٹر ملاوٹی دودھ کو تلف جبکہ 3لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ترجمان اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں دودھ کی سیمپلنگ کی جارہی ہے، دودھ جیسی نعمت میں ملاوٹ قابل قبول نہیں۔ ملاوٹی دودھ مضر صحت ہے اور یہ انسانیت دشمنی ہے، کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں