معروف صحافی سید عباس نقوی انتقال کرگئے، اسلام آباد میں سپردخاک
اسلام آباد (نامہ نگار) معروف صحافی، سابق ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب سید محمد عباس نقوی کو ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس میں صحافتی، سماجی اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے مرحوم کے والد اور بیٹوں سے تعزیت بھی کی اور کہا کہ عباس نقوی کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔ ان کی خدمات اور خوش اخلاقی صحافتی برادری کے لیے ایک مثال ہیں۔