کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ، ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے، کمشنر
شہریوں کی مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، اجلاس سے خطاب
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر عامر خٹک نے کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام کو ڈبل شفٹ میں جاری رکھا جائے تاکہ جلد از جلد مکمل ہوسکے ۔ جھنڈا چیچی میں ٹریفک کے زیادہ دباؤ کے پیش نظر وہاں کسی بھی قسم کی عارضی یا مستقل تجاوزات موجود نہیں ہونی چاہئیں ۔ اس علاقہ میں موجود سکولوں کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کی جائے تاکہ بچوں اور والدین کے ساتھ ساتھ دفاتر آنے جانے والوں کو آسانی ہو۔ منصوبے سے متعلق ایک ڈیلی ایکٹیویٹی چارٹ تیار کیا جائے جس میں روزانہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والے اہداف درج کئے جائیں۔