خاتون قتل کیس ،مقتولہ کے ڈی این اے فرانزک کیلئے جمع

خاتون قتل کیس ،مقتولہ کے ڈی این اے فرانزک کیلئے جمع

راولپنڈی (خبرنگار) گوجرخان میں خاتون کو بلیک میل کرنے، زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے کیس میں پولیس نے مقتولہ کی لاش سے حاصل ڈی این اے نمونے فرانزک لیب لاہور جمع کروا دیئے، آئندہ ہفتے ملزمان کے ڈی این اے نمونے بھی فرانزک لیب جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

پولیس نے گرفتار 3ملزمان عدیل، موسیٰ اور جواد کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ گرفتار ملزم عدیل پیشہ کے اعتبار سے سنار، جواد بینک کا ملازم ہے۔ ملزمان نے خاتون کو بلیک میل کرکے 40تولے زیور ہتھیایا، زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کر دیا تھا۔نجی سیلولر کمپنی کے بینک سے خاتون کے نام پرقرض حاصل کیا تھا۔ ملزمان خاتون کو بلیک میل کرکے سود اور بھتہ کے نام پر بھاری رقوم، پرائز بانڈز ہتھیاتے رہے اور بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں