اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹس شروع، رندھاوا

اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹس شروع، رندھاوا

ایس سی او سمٹ کے انعقاد سے قبل منصوبے مکمل کیے جائیں،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایس سی او سمٹ کی تیاری کے حوالے سے مختلف میگا پراجیکٹس پر اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں مختلف میگا پراجیکٹس کیلئے ریکویسٹ فار پروپوزل (آر ایف پی) کی تیاری اپنے آخری مراحل میں ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد کو عالمی سطح کا جدید ترین شہر بنانے کیلئے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کے ویژن کے عین مطابق میگا پراجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ بین الاقوامی کانفرنسوں سمیت اگلے ایس سی او سمٹ کے انعقاد سے قبل اسلام آباد میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ تمام میگا پراجیکٹس کے PC-1اور ٹینڈرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ان کا باقاعدہ آغاز اگلے سال ممکن ہوسکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں