نوشہرہ، پلاٹ کے تنازعہ پر بیٹے کے سامنے والد قتل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ زیارت کاکا صاحب ولئی میں رقم کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے بیٹے کے سامنے والد کو قتل کر دیا، ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ مقتول کے بیٹے اعزاز نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد وحید گل کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دوکان کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں پہلے سے موجود ملزمان ناصر اور گلزار نے روک کر ناصر نے پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں والد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتول کے درمیان پلاٹ کی رقم پر تنازعہ تھا۔