مشکوک ای میلز سائبر کرائم یونٹ کو رپورٹ کریں:کیسپرسکی
ای میل کے ذریعے طلبی یا کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کا مطالبہ مشکوک سمجھا جائے
اسلام آباد(نامہ نگار) عالمی سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے انتباہ جاری کیا کہ ذاتی معلومات افشا ہونے سے ای میل بلیک میلنگ کے واقعات مزید بڑھ گئے ، دھوکے باز اب متاثرہ افراد کا پورا نام، فون نمبر اور دیگر ذاتی تفصیلات استعمال کرتے ہوئے ایسے ای میلز بھیج رہے ، کچھ جعلی ای میلز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نام پر بھیجی جاتی ہیں جن میں جعلی طلبی نوٹس یا فوجداری مقدمات کے الزامات شامل ہوتے ہیں۔ ای میل کے ذریعے طلبی یا کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کا مطالبہ مشکوک سمجھا جائے اور ای میلز فوری سائبر کرائم یونٹ کو رپورٹ کریں، اپنے کمپیوٹر کی سکیورٹی اپڈیٹ رکھیں۔