پارلیمانی سیکرٹری صحت کا ٹی ایچ کیو مری کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

 پارلیمانی سیکرٹری صحت کا ٹی ایچ کیو مری کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و بہبود آبادی پنجاب اسما ناز عباسی نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری کا تفصیلی دورہ کیا۔

 انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت سہولیات، ادویات کی مفت فراہمی کا ریکارڈ، طبی عملے کی حاضری سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کی انتظامیہ نے پارلیمانی سیکرٹری کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں