منشیات معاشرے کیلئے سنگین خطرہ، بریگیڈیئر حسن عباس

منشیات معاشرے کیلئے سنگین خطرہ، بریگیڈیئر حسن عباس

اے این ایف ہر سال تقریباً 350میٹرک ٹن منشیات تلف کرتی ہے ، سیمینار سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اینٹی نار کو ٹکس فورس کے زیر اہتمام نمل میں منشیات سے بچاؤ اور بحالی کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی قیادت ریجنل کمانڈر اے این ایف نارتھ بریگیڈیئر حسن عباس نے کی۔ سیمینار کا مقصد طلبہ، والدین اور اساتذہ کو منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت اور اس کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں سے آگاہ کرنا تھا۔ خطاب میں بریگیڈیئر حسن عباس نے کہا کہ اے این ایف ہر سال تقریباً 350میٹرک ٹن منشیات تلف کرتی ہے۔ منشیات معاشرے کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہیں اور یہ والدین کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں