ایس ایچ اوز عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،آئی جی

ایس ایچ اوز عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،آئی جی

قبضہ مافیا، منشیات فروشی، اسلحہ کی نمائش کیخلاف سخت کارروائی کی جائے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصررضوی نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، آئی جی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، رات گئے تک اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کریں، نفری کو منظم انداز میں سکیورٹی، تفتیش اور پٹرولنگ کیلئے استعمال کریں تاکہ تھانہ جات کی حدود میں پولیس کی موجودگی واضح نظر آئے، تمام افسران پولیس سٹیشن کے انتظامی امور کو پیشہ وارانہ انداز میں ادا کریں، جبکہ ہنگامی صورتحال میں پولیس ریسپانس کو فوری اور موثر بنایا جائے، تمام ایس ایچ اوز قبضہ مافیا، منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش کیخلاف سخت قانونی ایکشن لیں اور اشتہاری مجرمان سمیت عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، کرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں