جینومکس پر مبنی پاکستان کے پہلے سرکاری اور نجی شعبے کے مشترکہ منصوبے کی افتتاحی تقریب

 جینومکس پر مبنی پاکستان کے  پہلے سرکاری اور نجی شعبے کے  مشترکہ منصوبے کی افتتاحی تقریب

اسلام آباد (نمائندہ دنیا ) قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں منعقد تقریب میں جینومکس پر مبنی پاکستان کے پہلے سرکاری اور نجی شعبے کے ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے ۔

منصوبہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جینومکس اینڈ ایڈوانسڈ بائیو ٹیکنالوجی ، پی اے آرسی ایگرو ٹیک کمپنی اور پلازون ڈائیگناسٹک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب این اے آرسی میں منعقد ہوئی جس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی ۔ پی اے آرسی چیئرمین کا کہنا تھا کہ منصوبہ ملک میں خوراک اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں