پاک روس یوریشیا فورم 16تا 17دسمبر ماسکو میں منعقد ہو گا

پاک روس یوریشیا فورم 16تا 17دسمبر ماسکو میں منعقد ہو گا

فورم میں معاشی اور کاروباری تعاون، سفارت کاری پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد اور کنسورشیم فار ایشیا پیسفک اینڈ یوروشین سٹیڈی کے اشتراک سے روس کی معروف یونیورسٹی ژیرنکوسکی یونیورسٹی آف ورلڈ سو لائزیشن ماسکو کے زیر اہتمام ’’پاک روس یوریشیا فورم‘‘ 16اور 17دسمبر کو ماسکو میں منعقد ہو گا۔ فورم میں پاکستان اور روس کے محققین، پالیسی ساز ماہرین، پروفیسرز، کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور نوجوان شرکت کریں گے۔ فورم میں معاشی اور کاروباری تعاون، سفارت کاری اور عوامی سطح پر روابط کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین شراکت داری کے تصور کو فروغ ملے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں