راولپنڈی، 6ملزم گرفتار، 8کلو چرس برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) پولیس نے 6منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے ساڑھے 8کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔
کارروائیاں جاتلی، کلرسیداں، نیوٹائون، صادق آباد، سول لائنز کے علاقوں میں کی گئیں۔جاتلی پولیس نے دو ملزموں سے 3کلو 640گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 800گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 480گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 480گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ایک ملزم سے 200گرام آئس برآمد کی۔ مقدمات درج کرلیے گئے۔