سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کی حکام کو شفافیت یقینی بنانیکی ہدایت

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کی حکام کو شفافیت یقینی بنانیکی ہدایت

طارق محمود کی زیر صدارت اجلاس، سکولوں میں بہتری لانے پر گفتگو

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود کی زیر صدارت ضلعی تعلیمی افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی و تحصیل ایجوکیشن آفیسرز اور انجینئرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکولوں میں بہتری لانے سے متعلق پیش کردہ نکات پر غور و غوض کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہدایات دیں کہ حکام اپنے اپنے دائرہ اختیار میں جاری کاموں پر مکمل نظر رکھیں اور ہر کام میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں